Jul ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۵:۰۸ Asia/Tehran
  • امریکی بمباری میں 10 شامی شہری جاں بحق

شام کے شہر رقہ پر نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے فضائی حملے میں کم سے کم دس عام شہری مارے گئے ہیں۔

نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے لڑاکا طیاروں نے رقہ کے علاقے درعیہ کو اپنے حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ امریکی بمباری میں مارے جانے والے دس میں سے سات افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔
ایئر وارز نامی مانیٹرنگ گروپ کی تحقیقات کے مطابق عراق اور شام میں نام نہاد داعش مخالف امریکی اتحاد کے فضائی حملوں میں تقریبا تین ہزار عام شہر مارے جاچکے ہیں۔
امریکہ نے پچھلے چند برسوں کے دوران، داعش کے خلاف جنگ کے بہانے عراق اور شام میں متعدد فضائی حملے کیے ہیں جن میں زیادہ تر عام شہری اور  دہشت گردوں کے خلاف لڑنے والے شامی فوجی مارے گئے ہیں۔
امریکہ اور اس کے اتحادی ممالک ایسے وقت میں دہشت گردی کے خلاف جنگ کا دعوی کر رہےہیں جب داعش سمیت خطے میں سرگرم دہشت گرد گروہوں کے قیام اور ان کی مالی و اسلحہ جاتی حمایت کی خبریں بھی منظر عام پر آچکی ہیں۔

ٹیگس