Jul ۱۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۵ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی کو بچائیں، عالمی برادری سے فلسطین کی اپیل

فلسطینی وزارت خارجہ نے اپنے ایک بیان میں عرب، مسلم ممالک اور عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ غاصب صیہونی حکومت کے مظالم کے خلاف ایک مضبوط موقف اپناتے ہوئے مسجد الاقصی کو بچانے کی کوشش کریں۔

فلسطینی دفتر خارجہ کے مطابق غاصب صہیونی حکومت کی غیر قانونی کارروائیوں سے مسجد الاقصی میں کشیدگی کی صورتحال پیدا کی گئی اور اس حوالے سے عالمی برادری کی جانب سے غاصب صیہونی حکومت کے غیر انسانی مظالم کے خلاف کو‏ئی سنجیدہ اورعملی اقدام نہیں کیا گیا اور سنہ سڑسٹھ کے بعد سے اب تک مسجد الاقصی کی حمایت میں مضبوط موقف بھی اختیار نہیں کیا گیا۔
فلسطینی وزارت خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا ہے کہ صہیونی حکومت پر دباؤ ڈالنے کے ساتھ ساتھ صہیونیوں کی جانب سے مسجد الاقصی کی بے حرمتی اور حملوں کو روکے۔
واضح رہے کہ جمعہ کے روز صہیونی فوجیوں کی جارحیت میں مسجد الاقصی میں تین فلسطینی نوجوان شہید ہوئے جبکہ اس جھڑپ میں دو صیہونی فوجی بھی ہلاک ہوئے۔

ٹیگس