Jul ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • عراق ایران مخالف عرب ملکوں میں شامل نہیں ہو گا، نوری المالکی

عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک ایران مخالف عرب ملکوں میں شامل نہیں ہو سکتا۔

رپورٹ کے مطابق عراق کے نائب صدر نوری المالکی نے کہا ہے کہ ان کا ملک اس بات کی کوشش کر رہا ہے کہ تمام مسلمان ملکوں میں دوستانہ تعلقات قائم کئے جائیں۔

انھوں نے کہا کہ حکومت عراق کی پہلی کوشش یہ ہے کہ ملک سے دہشت گردوں کا صفایا کیا جائے۔

 نوری المالکی نے عراق میں داعش دہشت گردوں کے وجود کا ذمہ دار امریکہ کی سابق حکومت کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ امریکہ کی موجودہ حکومت، دہشت گردوں کے مقابلے میں عراقیوں کی کامیابی کا سہرا اپنے سر باندھنے کی کوشش کر رہی ہے۔

عراق کے نائب صدر نے کہا کہ اگر عوامی رضار فورس نہ ہوتی تو بغداد دہشت گردوں کے ہاتھوں سقوط کر جاتا۔

انھوں نے کہا کہ عراق کی مختلف سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں آدھے سے زائد داعش دہشت گرد ہلاک ہوئے جبکہ باقی راہ فرار اختیار کر گئے۔

نوری المالکی نے مغربی عراق کے علاقے الولید میں امریکہ کی جانب سے فوجی اڈہ قائم کرنے کی کوشش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ حکومت بغداد، امریکہ کے اس اقدام کے خلاف ہے۔

ٹیگس