داعش کے خلاف جنگ میں ایران کا تعمیری کردار
Jul ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۳:۰۸ Asia/Tehran
عراق کے وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ ایران داعش دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں تعمیری کردار ادا کررہا ہے۔
عراق کے وزیر خارجہ ابراہيم الجعفری نے اسلامی جمہوريہ ایران کے نائب وزير خارجہ برائے عرب اور افريقی امورحسين جابری انصاری كے ساتھ ايک ملاقات ميں گفتگو كرتے ہوئے کہا کہ ایران داعش دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں تعمیری کردار ادا کررہا ہے۔.
اس موقع پر انہوں نے دونوں ممالک كے درميان ديرينہ تعلقات كا حوالہ ديتے ہوئے كہا كہ ايران اورعراق كے درميان تاريخی، ثقافتی، مذہبی، قومی اور جغرافيائی تعلقات كو فروغ دينا ضروری ہے۔ فريقين نے دو طرفہ، علاقائی اور بين الاقوامی تعلقات پر تبادلہ خيال كيا.
واضح رہے كہ حسين جابری انصاری ايران اورعراق كے درميان مشتركہ سياسی كميشن ميں شركت كے لئے عراق کے دورے پرہیں۔