Jul ۲۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۷ Asia/Tehran
  • میانمار کے مسلمانوں کی نسل کشی پر جاری خاموشی پر تنقید

ایران کے حوزۂ علمیہ قم کے جامعہ مدرسین نے ایک بیان میں کہا ہے کہ عالمی اداروں اور انسانی حقوق کے دعویداروں کی خاموشی کی آڑ میں میانماری مسلمانوں کے قتل عام کا سلسلہ جاری ہے۔

جامعہ مدرسین حوزۂ علمیہ قم نے ایک بیان میں میانمار کے مسلمانوں کی جاری نسل کشی کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ امت مسلمہ اور دنیا کے تمام حریت پسندوں کو چاہئے کہ میانماری مسلمانوں کی مظلومت پر آواز اٹھائیں اور اس بات کی ہرگز اجازت نہ دیں کہ عالمی اداروں کی خاموشی کی وجہ سے میانماری مسلمانوں کا قتل عام جاری رکھا جا سکے۔
اس بیان میں کہا گیا ہے کہ عالمی ادارے انسانی حقوق کی حمایت کا صرف دم بھرتے ہیں اور انھیں انسانی حقوق اور انسانیت کے مقابلے میں اپنی خاموش کا اعتراف کرنا چاہئے۔
بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کو اس وقت صرف ایک سیاسی حربے کے طور پر استعمال کیا جا رہا ہے اور دنیا کے مختلف علاقوں میں مسلمانوں کے جاری قتل عام نے عالمی اداروں کی جانب سے انسانی حقوق کے اہمیت نہ دیئے جانے کو واضح کر دیا ہے۔
واضح رہے کہ میانمار کے صوبے راخین میں روہنگیا مسلمان آباد ہیں جنھیں شہری حقوق تک حاصل نہیں ہیں۔ جبکہ روہنگیا مسلمانوں کا مسلسل قتل عام کیا جا رہا ہے۔

 

ٹیگس