Jul ۲۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۴ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی کے لمحہ بہ لحمہ حالات کا جائزہ لینے کے لئے مشترکہ آپریشنل مرکز کا قیام

فلسطین کے استقامتی گروہوں نے مسجدالاقصی اور قدس کے حالات پر نظر رکھنے کے لئے مشترکہ آپریشنل مرکز تشکیل دینے کی خبر دی ہے۔

 فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق فلسطینی مزاحمتی گروہوں نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا ہے کہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی کے لمحہ بہ لمحہ بدلتے حالات پر نظر رکھنے کے لئے ایک مشترکہ مرکز قائم کیا گیا ہے-

پریس کانفرنس میں صیہونی حکومت کو قدس اور مسجد الاقصی میں جرائم جاری رکھنے پر متنبہ بھی کیا گیا- تحریک حماس کے سینیئر رہنما اسماعیل رضوان نے تاکید کے ساتھ کہا کہ فلسطینی گروہ، صیہونی حکومت  کو قدس اور مسجد الاقصی کے خلاف مذموم منصوبوں پر عمل درآمد کی ہرگز اجازت نہیں دیں گے اور صیہونی حکومت کے جرائم اور اقدامات، ملت فلسطین اور مسلمانوں کے خلاف اعلان جنگ یےس مترادف ہیں-

درایں اثنا فلسطینی مزاحمتی و استقامتی گروہوں نے مسجدالاقصی اور مقبوضہ بیت المقدس میں صیہونی حکومت کے جرائم کی مذمت کی غرض سے منگل کو شہر غزہ کے گمنام سپاہی نامی اسکوائر پر ہونے والے مظاہرے اور دھرنے میں بڑے پیمانے پر شرکت کی اپیل کی-

صیہونی حکومت نے چودہ جولائی سے سولہ جولائی تک نمازیوں پر مسجد الاقصی کے دروازے بند کر دیئے اور اسے کھولنے کے بعد بھی مسجد میں داخل ہونے والے نمازیوں کی تلاشی کے لئے مخصوص گیٹ نصب کر رکھے ہیں- یہ اقدام فلسطینیوں کے شدید احتجاج کا باعث بنا- اس دوران ہونے والی جھڑپوں میں صیہونی فوجیوں کے ہاتھوں آٹھ فلسطینی شہید ہو چکے ہیں-

 

ٹیگس