سعودی بادشاہ نے ملک کی باگ ڈور اپنے بیٹے کے حوالے کر دی
Jul ۲۴, ۲۰۱۷ ۲۱:۰۲ Asia/Tehran
سعودی عرب کے شاہی دربار نے ایک حکمنامے میں سعودی شاہ کے بیٹے اور ولیعہد محمد بن سلمان سے کہا ہے کہ وہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز کے غیر ملکی سفر کے دوران ملک کی باگ ڈور خود سنبھالیں۔
العالم کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے شاہی دربار نے پیر کے روز اعلان کیا ہے کہ سعودی شاہ سلمان بن عبدالعزیز تعطیلات منانے کے لئے بیرون ملک سفر پر جا رہے ہیں۔
بعض سماجی کارکنوں کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان بن عبدالعزیز بیمار ہیں جبکہ بعض دیگر نے سعودی شاہ کے اس اقدم کو اقتدار کی اپنے بیٹے کو منتقلی کی راہ ہموار کرنا قرار دیا ہے۔