Jul ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۹:۴۸ Asia/Tehran
  •  عرب اور مغربی ملکوں کے لیےکھلا پیغام

لبنان کے سابق وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ عرسال اور القلمون میں دہشت گردوں کے خلاف حزب اللہ کی کامیابی، دہشت گردی کے خلاف جنگ کے دعوے دار عرب و مغربی کے لئے کھلا پیغام ہے۔

لبنان کے سابق وزیر خارجہ عدنان منصور نے المیادین ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے تاکید کے ساتھ کہا کہ مغرب نے ایسے عالم میں حزب اللہ لبنان کا نام دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کر رکھا ہے کہ حزب اللہ نے مشرقی لبنان میں دہشت گردگروہوں کے خلاف حالیہ جنگ میں بھاری کامیابیاں حاصل کی ہیں اور لبنانی عوام کو امن کا تحفہ دیا ہے۔
انھوں نے کہا کہ حزب اللہ اور استقامتی محاذ نے اپنی طاقت ثابت کر دکھائی اور دنیا پر واضح  کر دیا کہ درحقیقت وہ ہیں جو دہشت گردی کے خلاف برسرپیکار ہیں۔
عدنان منصور نے حزب اللہ کے سربراہ سید حسن نصراللہ کی گذشتہ رات کی تقریر کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ نصراللہ ایک عظیم اور ذمہ دار کمانڈر ہیں اور انھوں نے اپنی انکساری سے اپنی کامیابی کو صرف ایک گروہ، علاقے یا حزب اللہ تک محدود نہیں رکھا بلکہ اسے تمام لبنانیوں کی کامیابی قرار دیا۔

ٹیگس