Jul ۲۸, ۲۰۱۷ ۱۶:۴۷ Asia/Tehran
  • بحرین میں خاندانی آمریت کے خلاف مظاہرے

بحرین کے عوام نے اس ملک کے مختلف علاقوں میں مظاہرے کر کے سیاسی قیدیوں کی آزادی کا مطالبہ کیا ہے۔

فارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق بحرین کے مختلف علاقوں کے شہریوں نے مظاہرے کر کے سیاسی قیدیوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا اورآل خلیفہ کی پالیسیوں کی مخالفت اور بحرین کی انقلابی تحریک جاری رکھنے پر تاکید کی۔
مظاہروں کے شرکانے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڈ اور ان قیدیوں کی تصویریں اٹھائے ہوئے تھے جو تحریک انقلاب کے حق میں ہونے والے مظاہروں میں شرکت یا سیاسی سرگرمیوں کی وجہ سے آل خلیفہ کی جیلوں میں قید و بند کی صعوبتیں برداشت کر رہے ہیں۔
مظاہرین نے اپنے نعروں کے ذریعے پرامن مظاہرین کی سرکوبی اور آل خلیفہ کے دشمنانہ اقدامات کی مذمت کی۔
اس رپورٹ کے مطابق آل خلیفہ کے فوجیوں نے المعامیر قصبے میں مظاہرین پر یلغار کرکے پیلٹ گنوں سے فائرنگ کی اور آنسو گیس کا نشانہ بنایا۔ بحرین الیوم نیوزایجنسی نے بھی محمد ابراہیم الیوم اور احمد منصور نصیف کی گرفتاری کو ایک ہفتہ گذرنے کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان نوجوانوں کو قیدتنہائی میں رکھا گیا ہے اور بدترین تشدد کا نشانہ بنائے جانے کی خبریں ملی ہیں۔
بحرین پر مسلط آل خلیفہ کی ڈکٹیٹر خاندانی حکومت کے فوجیوں نے گذشتہ سنیچر کو شہر بنی جمرہ میں ان کے گھروں پر حملہ کر کے انھیں اغوا کر لیا۔

ٹیگس