Aug ۰۴, ۲۰۱۷ ۱۸:۴۵ Asia/Tehran
  • صوبہ صلاح الدین میں 33 داعشی دہشتگرد ہلاک

شمالی عراق کے صوبہ صلاح الدین پر داعش کے دو ناکام حملوں میں کم سے کم تینتیس دہشت گرد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے

العالم کی رپورٹ کے مطابق عراق کی رضاکار فورس نے صوبہ صلاح الدین کے شمال میں مکحول پہاڑی علاقے ، عین البیضہ دیہات اور زویہ علاقے پر داعش دہشت گردوں کےحملوں کو پسپا کردیا- رضاکار فورس کی جوابی کارروائی کے پہلے مرحلے میں انتیس دہشت گرد اور دوسرے حملے میں چار دہشتگرد ہلاک اور پانچ دیگر زخمی ہوگئے جبکہ ان کی پانچ گاڑیوں کو تباہ کر دیاگیا- درایں اثنا مغربی عراق کے صوبہ الانبار کے ہیت شہر میں داعش کو دراندازی سے روکنے کے لئے دیوار کھڑی کرنےکا کام شروع ہوگیا ہے- شہر ہیت گذشتہ سال کے آغاز میں ہی داعش کے قبضے سے آزاد ہوگیا تھا تاہم اس شہر پر دہشت گردانہ حملوں کا خطرہ بدستور موجود ہے- داعش دہشت گرد شہر ہیت کے صحرائی علاقوں میں اب بھی موجود ہیں-

ٹیگس