یہ ہیں سعودی فوج کے سورما! ۔ ویڈیو
سعودی عرب کے میدان جنگ میں عموما مظلوم عوام مقابلہ پر ہوتے ہیں اور کوئی مضبوط فوج نظر نہیں آتی!
سعودی عرب/العوامیہ: اس ویڈیو میں سعودی فوج کے بہادر سپاہیوں کو دیکھا جا سکتا ہے جو پوری شجاعت کے ساتھ !! اپنے ہی ملک کے نہتے اور مظلوم شہریوں کو اپنی گولیوں اور حتیٰ اپنے بھاری ہتھیاروں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔ انداز جنگ کچھ ایسا ہے جیسے ان کے سامنے کوئی طاقتور فوج کھڑی ہو!! سعودی عرب حساس جنگ کے میدانوں میں کرائے کے فوجی استعمال کرنے کے لئے دنیا بھر میں پہچانا جاتا ہے۔ یہ اپنے فوجی صرف اُس عوام کے خلاف استعمال کرتا ہے جو یا تو نہتے ہوں یا انکے پاس بقدر لازم ہتھیار موجود نہ ہوں! اب فرق نہیں پڑتا کہ عوام اپنے ہوں یا پرائے۔ ایک اور خاصہ سعودی عرب کا یہ ہے کہ آج تک اس نے کسی بھی اسلام دشمن یا ظالم کے خلاف اپنی فوج استعمال نہیں کی ہے اور ہمیشہ مظلوم کے سامنے اپنی بہادری کے قصیدے پڑھے ہیں۔ ناجائز طریقوں کو اپناکر تخت سلطنت پر براجمان دنیائے عرب کے سلاطین جور کی کرسی اگر خطرے میں پڑ جائے تو اسے بچانے کا ٹھیکہ سعودی فوجی کے پاس ہے جس کے تحت وہ فورا میدان جنگ میں نظر آجاتی ہے چونکہ وہاں عموما نہتے عوام مقابلے پر ہوتے ہیں۔