شامی صدر کے بارے میں سعودی موقف میں تبدیلی
Aug ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۵:۵۰ Asia/Tehran
شام کے صدر بشاراسد کے بارے میں سعودی عرب کے موقف میں تبدیلی کی خبریں سامنے آرہی ہیں۔
العالم ٹی وی نے روسیا الیوم کےحوالے سے رپورٹ دی ہے کہ سعودی عرب کے وزیر خارجہ عادل الجبیر نے شام کے صدر کے بارے میں اچانک اپنا موقف تبدیل کر لیاہے- سعودی حمایت یافتہ شامی حکومت کے مخالف ایک باخبر ذریعے نے رپورٹ دی ہے کہ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے شامی گروہوں کے درمیان مذاکرات میں شامی مذاکرات کار وفدکو پیغام بھیجا ہے کہ صدر بشار اسد اقتدار میں باقی رہیں گے۔
سعودی عرب کے وزیر خارجہ نے مخالفین کے وفد کو بتادیا ہے کہ اب نیا موقف اختیار کرنا چاہئے اور اگر ایسا نہ ہوا تو شام کے حامی ممالک، مخالفین کے بغیر بحران شام کے حل کی کوشش کریں گے۔
اس رپورٹ کے مطابق عادل الجبیر موجودہ حالات میں بشاراسد کی اقتدار سے معزولی کو بعید سمجھتے ہیں۔