Aug ۰۶, ۲۰۱۷ ۲۲:۰۶ Asia/Tehran
  • عراقی فضائیہ کا حملہ، 170 داعشی ہلاک

عراقی فوج نے شمالی صوبے صلاح الدین میں ایک فضائی کارروائی کے دوران درجنوں داعشی دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا ہے۔

 بغداد میں عراقی وزارت دفاع کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ فضائیہ کے لڑاکا طیاروں نے صوبہ صلاح الدین میں داعش کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے۔ عراقی فضائیہ کی بمباری میں کم سے کم ایک سو ستر داعشی دہشت گرد ہلاک اور درجنوں زخمی ہوئے ہیں۔
عراق کی بری فوج نے بھی علاقے میں جاری سرچ آپریشن کے دوران داعش کے متعدد خفیہ ٹھکانوں کا پتہ لگانے کے بعد انہیں تباہ کردیا ہے۔ سرچ آپریشن کے دوران داعش کے ایک ہم سرغنہ کو گرفتار بھی کیا گیا ہے۔
دوسری جانب عراقی وزیرخارجہ ڈاکٹر ابراہیم الجعفری نے کہا ہے کہ بعض ممالک داعشی عناصر کو تربیت، اسلحہ اور لاجسٹک سپورٹ فراہم کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا بیرونی حمایت کے باوجود عراقی فوج بہت جلد عراق میں داعش پر فتح حاصل کرلے گی۔

ٹیگس