Aug ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۲:۴۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب کے جرائم پراقوام متحدہ کا ردعمل

اقوام متحدہ نے صعدہ میں سعودی عرب کے جرائم پر ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

خبر رساں ادارے تسنیم کے مطابق اقوام متحدہ کے ایک اعلیٰ عہدیدار نے یمن کے شہر صعدہ پر ہونے والے آل سعود کے تازہ حملوں کی شدید مذمت کی ہے۔

اس عہدے دار نے سعودی اتحاد کی جارحیت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ حملہ اس بات کا ثبوت ہے کہ یمن میں جنگ میں مصروف سعودی عرب کے حواریوں کو عام لوگوں کی جان و مال کا کوئی خیال نہیں ہے۔

واضح رہے کہ آل سعود کے ان حملوں میں کم از کم 12 عام شہری شہید ہو گئے تھے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔

آل سعود نے ایک اتحاد تشکیل دے کر یمن پر خونی حملے شروع کئے جس کے نتیجے میں اب تک ہزاروں یمنی شہری شہید اورلاکھوں افراد بے گھر ہو چکے ہیں اور ملک کا بنیادی ڈھانچہ مکمل طور پر تباہ ہو گیا ہے۔

مسلسل حملوں کی وجہ سے وبا کا شکار یہ ملک قحط سالی اور انسانی بحران کے بدترین دور سے گزر رہا ہے۔

ٹیگس