عراق: 550 افراد کی اجتماعی قبر دریافت
Aug ۰۹, ۲۰۱۷ ۰۹:۲۲ Asia/Tehran
عراق میں دہشت گرد گروہ داعش کے ہاتھوں جاں بحق ہونے والے 550 افراد کی اجتماعی قبر منظرعام پر آ گئی۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق عراق کے شہر تکریت میں سن 2014 میں دہشت گرد تنظیم داعش کے ہاتھوں ہلاک کئے جانے والے 550 افراد کی لاشیں منظر عام پر آ گئی ہیں جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ ہمارے اندازے سے زیادہ لاشیں اس اجتماعی قبرمیں موجود ہیں ۔
550 مقتولین کے کنبوں کو مطلع کر دیا گیا ہے اور لاشوں میں سے 200 کا ڈی این اے ٹیسٹ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ دہشت گرد گروہ داعش کو امریکہ سمیت بہت سے یورپی اور عرب ملکوں کی در پردہ ھمہ جانبہ حمایت حاصل ہے لیکن عراق اور شام میں عوامی فورسز نے اسے شکست دی ہے۔