Aug ۱۳, ۲۰۱۷ ۱۵:۲۶ Asia/Tehran
  • بحرین میں خاندانی آمریت کے خلاف مظاہرے جاری

بحرین کے عوام نے ایک بار پھر ملک کے سرکردہ عالم دین آیت اللہ عیسی قاسم کی حمایت میں مظاہرے کیے ہیں۔

شمالی بحرین کے مختلف علاقوں میں ہونے والے مظاہروں میں شریک لوگ آیت اللہ عیسی قاسم کے خلاف حکومت کے مخاصمانہ اقدامات بند اور ان کے گھر کا محاصرہ ختم کرنے کا مطالبہ کر رہے تھے۔
عینی شاہدین کے مطابق بحرین کی شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں نے پرامن مظاہرین کو تشدد کا نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد مظاہرین زخمی ہوگئے۔
بحرین کی شاہی حکومت کی نمائشی عدالت نے اکیس مئی کو منی لانڈرنگ جیسے بے بنیاد الزامات کے تحت ملک کے سرکردہ عالم دین اور اکثریتی آبادی کے مذہبی رہنما آیت اللہ عیسی قاسم کو قید اور جرمانے کی سزا سنائی ہے۔
بحرین میں فروری دوہزار گیارہ سے عوامی مظاہروں اور احتجاج کا سلسلہ جاری ہے جس کے دوران شاہی حکومت کے سیکورٹی اہلکاروں کے پرتشدد اقدمات کے باعث سیکڑوں افراد شہید اور زخمی ہوچکے ہیں۔

ٹیگس