مصر شام تعلقات بحال کرنے کا مطالبہ
مصرکی سیاسی اور سماجی شخصیات نے شام کے ساتھ تعلقات بحال کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔
لبنان کے المیادین ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مصر کی مختلف سیاسی پارٹیوں اور گروہوں کے رہنماؤں اور معروف سماجی شخصیات نے قاہرہ میں ایک کانفرنس کے دوران جس میں عرب وکلاء یونین کے جنرل سیکریٹری عبدالعظیم المغربی بھی موجود تھے، مصری سفیر دمشق بھیجنے اور شامی سفیر کی قاہرہ واپسی نیز عرب لیگ میں شام کی نشست بحال کرنے کا مطالبہ کیاگیا۔
اس کانفرنس کے شرکاء اور عرب وکلاء یونین کے جنرل سیکریٹری نے غیر ملکی مداخلت کے بغیر شامی عوام کے اپنے ملک کی سرنوشت خود رقم کرنے کے حق کا احترام کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ مصری حکومت کو بشاراسد حکومت اور عوام کی حمایت کرنا چاہئے۔
بحران شام ، بشار اسد کی قانونی حکومت کا تختہ الٹنے کے لئے سعودی عرب ، امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے حمایت یافتہ دہشتگردوں کی دہشتگردانہ کارروائیوں کے باعث دوہزار گیارہ میں شروع ہوا -