Aug ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۲:۰۹ Asia/Tehran
  • عراقی وزير اعظم سے بحرین کے وزیر خارجہ کی ملاقات

عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراقی وزيراعظم حیدر العبادی سے بحرین کے وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کیا۔

سومریہ  نیوز کے مطابق عراق کے دارالحکومت بغداد میں عراقی وزير اعظم حیدر العبادی سے بحرین کے وزیر خارجہ خالد بن احمد آل خلیفہ  نے دوطرفہ تعلقات اور علاقائي امور پر تبادلہ خیال کیا۔  اس ملاقات میں عراق کے وزير اعظم نے کہا کہ دہشت گردوں سے عراق کا بہت بڑا حصہ آزاد کرالیا گیا ہے لیکن ابھی کچھ حصہ دہشت گردوں کے قبضہ میں باقی ہے۔

بحرین کے وزير خارجہ نے اس ملاقات میں موصل کی آزادی اور وہابی دہشت گردوں کی شکست پر عراقی وزیر اعظم کو مبارکباد پیش کی ۔

واضح رہے کہ بحرین بھی ان ممالک میں شامل ہے جو عراق میں دہشت گردوں کی حمایت کرتا رہے ہیں۔ ذرائع کے مطابق عراق میں وہابی دہشت گردوں کی شکست کے بعد دہشت گردوں کے حامی ممالک نے عراقی حکومت کے ساتھ تعلقات بہتر بنانے کی کوششوں کا آغاز کردیا ہے۔

ٹیگس