لبنان کی سرحدوں پر داعش کا محاصرہ مزید تنگ
Aug ۱۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۷ Asia/Tehran
لبنان کی فوج نے داعش کے خلاف جنگ میں مشرقی علاقے کی پہاڑیوں حقاب خزعل کو اپنے کنٹرول میں لے لیا ہے۔
لبنانی فوج کی کمان نے جمعرات کو اعلان کیا ہے کہ راس بعلبک کے علاقے میں داعش کا محاصرہ زیادہ سے زیادہ تنگ کرنے کی کارروائی کو جاری رکھتے ہوئے لبنانی فوج حقاب خزعل کی پہاڑیوں کی جانب پیشقدمی اور اس علاقے پر کنٹرول کرلیاہے۔
خبروں کےمطابق حقاب خزعل کے پہاڑی علاقے میں لبنانی فوج نے کم سے کم چھے دہشت گردوں کو موت کے گھاٹ اتاردیا جبکہ اس کارروائی میں پانچ لبنانی فوجی زخمی ہوئے ہیں جن میں ایک فوجی افسر بھی شامل ہے۔