Aug ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۷ Asia/Tehran
  • روسی بمباری میں دوسو داعش دہشتگرد ہلاک

روس کی بمباری میں داعش کے دوسو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

ایتار تارس نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق روسی وزرات دفاع نے پیر کو ایک بیان جاری کر کے کہا ہے کہ روسی فضائیہ نے مشرقی شام کے علاقے دیرالزور جانے والے داعش دہشتگردوں کے ایک قافلے کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں دو سو دہشت گرد ہلاک ہوئے ہیں۔
اس رپورٹ کے مطابق روسی فضائیہ کے اس آپریشن میں داعش کی بیس سے زیادہ گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا گیا ہے جن پر ہیوی آٹو میٹک گن، ٹینک شکن اسلحے ، کئی ٹینک، بکتر بند گاڑیاں اوردوسرے ہتھیار لدے ہوئے تھے۔
روس کی وزارت دفاع کے بیان میں آیا ہے کہ داعش اپنے باقی بچے دہشتگردوں کو دیرالزور میں اکٹھا کرنا چاہتا ہے اور اسی وجہ سے روسی بمبار طیاروں اور شامی فوج نے جنوبی صوبہ رقہ اور مغربی صوبہ حمص سے دہشت گردوں کا صفایا کرنے کا پروگرام تیار کر رکھا ہے۔
روس نے یہ بھی اعلان کیا ہے کہ دیرالزور کے قریب داعشی دہشت گردوں کا قلع قمع ہونا، شام میں اس دہشتگرد گروہ کی اسٹریٹیجک شکست ہے۔
روس ستمبر دوہزار پندرہ سے دہشتگردی کے خلاف جنگ میں شامی فوج کے ساتھ تعاون کر رہا ہے۔

ٹیگس