Aug ۲۷, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۳ Asia/Tehran
  • تلعفر کی آزادی کا سرکاری اعلان

عراقی فورسزنے تلعفر کے 29 علاقوں میں سے 27 علاقوں کا کنٹرول سنبھال لیا ہے۔

سومریہ نیوز کی رپورٹ کے مطابق عراقی فورسز کا عراق کے شہر تلعفر میں تکفیری دہشت گردوں کے خلاف آپریشن جاری ہے عراقی فورسز نے داعش پر مہلک ضرب وارد کرتے ہوئے 90 فیصد علاقہ آزاد کرالیا ہے جبکہ عراقی وزير اعظم عنقریب تلعفر کی آزادی کا کسی بھی وقت باقاعدہ اعلان کرسکتے ہیں۔

ادھر روسیا الیوم کے مطابق عراقی فورسز نے 95 فیصد علاقہ داعش دہشت گردوں کے ناپاک وجود سے پاک کردیا ہے۔ عراقی ذرائع کے مطابق تلعفر کے 29 علاقوں میں سے 27 علاقے عراقی فورسز نے آزاد کرا لئے ہیں۔

ٹیگس