Aug ۲۹, ۲۰۱۷ ۱۵:۱۶ Asia/Tehran
  • کابل میں امریکی سفارت خانے کے قریب خودکش دھماکہ

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں ہونے والے خوفناک بم دھماکے نے ایک با پھر امریکی سفارت خانے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

افغان ذرائع کے مطابق، منگل کی صبح ایک خودکش حملہ آور نے کابل کے سفارتی علاقے وزیر اکبر خان روڈ پر واقع امریکی سفارت خانے کی عمارت کے قریب واقع ایک بینک کے باہر خود کو دھماکے سے اڑالیا۔افغان وزارت صحت کے مطابق دھماکے میں پانچ افراد ہلاک اور آٹھ زخمی ہوئے ہیں۔ اسپتال کے ذرائع نے مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔طالبان نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ اس کے ایک خود کش بمبار نے کابل میں سیکورٹی فورس کی گاڑی کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں متعدد فوجی اور پولیس اہلکار ہلاک ہوئے۔رواں سال مئی میں کابل کے سفارتی علاقے میں ہونے والے ٹرک بم حملے میں ڈیڑھ سو افراد ہلاک اور چارسو زخمی ہوئے تھے، جن میں اکثریت عام شہریوں کی تھی۔

ٹیگس