Aug ۳۱, ۲۰۱۷ ۱۵:۴۱ Asia/Tehran
  • ایران اور شام کے درمیان ہماہنگی جاری رہنا ضروری ہے : بشاراسد

شام کے صدر نے تہران اور دمشق کے درمیان مزید ہماہنگی پیدا کرنے اور ہوشیاری سے کام لینے کی ضرورت پر تاکید کی ہے۔

شام کے صدر بشار اسد نے دمشق میں ایران کے نائب وزیر خارجہ جابری انصاری سے ملاقات میں ایرانی قوم، حکومت اور رہبرانقلاب اسلامی کی جانب سے دہشتگردوں کے خلاف جنگ میں شام کی حمایت کی قدردانی کی اور کہا کہ اس مرحلے میں ایران اور شام کے درمیان ہماہنگی اور ہوشیاری سے کام لینے کی ضرورت ہے۔
جابری انصاری نے شام کے حوالے سے مختلف علاقائی و عالمی فریقوں کے ساتھ اسلامی جمہوریہ ایران کی سفارتکاری کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے شام و ایران کے درمیان مسلسل صلاح و مشورے کو ضروری قرار دیا۔
بشاراسد اور جابری انصاری نے میدان جنگ کے تازہ ترین حالات اور سیاسی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے بحران شام کے حل خاص طور سے آستانہ مذاکرات کے بارے میں تبادلہ خیال کیا۔
جابری انصاری کہ جو شامی حکام سے ملاقات کے لئے دمشق کے دورے پر ہیں شام کے وزیر خارجہ ولید المعلم سے بھی ملاقات و گفتگو کی۔

ٹیگس