Sep ۰۳, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۰ Asia/Tehran
  • شہر رقہ کے 14 محلے داعش کے قبضے سے آزاد

شام کےڈیموکریٹک یونین پارٹی کی فورسز نے شہر رقہ کے چودہ محلوں کو داعش کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے۔

شام کی ڈیموکریٹک یونین پارٹی کی فورسز نے شہر رقہ کو آزاد کرانے اور داعش دہشتگردوں کو باہر نکالنے کے لئے چھے نومبر دوہزار سولہ کو غضب فرات نامی آپریشن شروع کیا ہے۔
غضب فرات نامی آپریشن کے ترجمان جیھان احمد نے کہا ہے کہ شام کی ڈیموکریٹک یونین پارٹی نے شہر رقہ پر کنٹرول حاصل کرنے کے لئے اپنی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے اس شہر کے چھبیس محلوں میں سے چودہ محلوں کو آزاد کرا لیا ہے۔
آزاد ہونے والے محلوں میں الرقہ القدیمہ اور الدرعیہ بھی شامل ہیں جو اس شہر میں داعش کے اہم ٹھکانے سمجھے جاتے ہیں۔
جیہان احمد کا کہنا ہے کہ شہر رقہ کے چھے محلوں میں داعش دہشتگردگروہ کے ساتھ کرد فورس کی جنگ بدستور جاری ہے۔

ٹیگس