میانمار کی فوج مسلم خواتین اور بچوں کے سر قلم کررہی ہے
میانمار کی فوج روہنگیا مسلمانوں کا نہایت بےدردی سے وحشیانہ طریقوں سے قتل عام کر رہی ہے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق عینی شاہدین کی جانب سے میانمار میں بچوں کے سر قلم کئے جانے اور عام لوگوں کو زندہ نذرآتش کئے جانے کے واقعات بیان کئے جانے کے بعد میانمار میں مسلمانوں کے خلاف بڑھتے ہوئے وحشیانہ جرائم پر تشویش بڑھتی جا رہی ہے۔
عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ میانمار کے فوجی، بچوں کے سرکاٹ رہے ہیں اور بےگناہ لوگوں کو زندہ ہی جلا رہے ہیں۔
عینی شاہدین کے مطابق میانمار کے فوجیوں نے صوبہ راخین کے ایک دیہات میں تقریبا دو سو مردوں، عورتوں اور بچوں کا قتل عام کیا ہے۔
انسانی حقوق کی تنظیم فورٹی فائیو رائٹس نے بھی عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ میانمار کے فوجیوں نے بڑی تعداد میں روہنگیا عورتوں کو گرفتار کرکے بانس کے بنیں جھوپڑے میں بند کردیا اور پھرجھوپڑے کو قیدیوں سمیت جلا دیا۔
پچیس اگست سے اب تک صوبہ راخین میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف میانمار کی فوج اور انتہاپسند بودھسٹوں کے حملوں میں چار سو سے زیادہ افراد جاں بحق ہوچکے ہیں۔