بگرام میں امریکی چھاؤنی کے انٹری گیٹ کے سامنے دھماکا
Sep ۰۷, ۲۰۱۷ ۱۷:۰۰ Asia/Tehran
افغانستان کے شہر بگرام میں امریکی فوجی چھاؤنی کے سامنے دھماکے میں کم سے چار افراد زخمی ہوگئے۔
ہمارے نمائندے کی رپورٹ کے مطابق صوبہ بگرام کےگورنر عبدالشکور قدوسی نے کہا ہے کہ چاروں زخمی عام شہری ہیں اور اب تک کسی امریکی فوجی کی ہلاکت کی خبر نہیں ملی ہے۔
طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
افغانستان میں اس وقت امریکہ کے تقریباگیارہ ہزار فوجی تعینات ہیں تاہم واشنگٹن، ٹرمپ کی نئی اسٹریٹیجی کے تناظر میں مزید ہزاروں فوجی افغانستان بھیجنا چاہتا ہے۔
امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے دہشتگردی کے خلاف جنگ اور افغانستان میں امن قائم کرنے کے بہانے دوہزار ایک میں اس ملک پر حملہ کیا تاہم افغانستان میں بدامنی، دہشتگردی اور منشیات کی پیداوار میں غیرمعمولی اضافہ ہوا ہے۔