اقوام متحدہ اسرائیلی حملے بند کرائے، شام کا مطالبہ
شام کی وزارت خارجہ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل اور سلامتی کونسل کے چیئرمین کے نام الگ الگ مراسلوں میں شامی فوج پر اسرائیلی حملوں کی مذمت کی ہے۔
اسرائیل کے جنگی طیاروں نے جمعرات کے روز صوبہ حماہ کے علاقے مصیاف میں واقع شامی فوج کے ایک اڈے پر بمباری کی تھی جس میں دو شامی فوجی شہید ہوگئے تھے۔شام کی وزارت خارجہ کے مراسلوں میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل نے دہشت گردوں کی حمایت میں شامی فوج کو نشانہ بنانے کو اپنا وطیرہ بنا رکھا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ شامی فوج اور اس کی اتحادی قوتیں پوری دنیا کی طرف سے دہشت گردی کے خلاف جنگ کر رہی ہیں۔شام کی وزارت خارجہ کے بیان میں اس بات پر افسوس کا اظہار کیاگیاہے کہ اقوام متحدہ نے تاحال شام پر اسرائیلی جارحیت کی روک تھام کے لیے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔قابل ذکر ہے کہ اسرائیل داعش اور دیگر دہشت گرد گروہوں کی حمایت میں اکثر شامی فوج پر حملے کرتا رہتا ہے۔