Sep ۰۸, ۲۰۱۷ ۱۹:۵۲ Asia/Tehran
  • صیہونی حکومت نے اسلامی اوقاف کے دفاتر کو بند کردیا

صیہونی حکومت کی سیکورٹی فورس نے مسجد الاقصی کے صحن خاص طور پر باب الرحمہ میں بیت المقدس کے اسلامی اوقاف کے دفاتر کوبندکردیا ہے۔

صیہونی حکومت کی سیکورٹی فورس نے مسجد الاقصی میں بیت المقدس کے اسلامی اوقاف کے دفاتر کو بند کرکے ان دفاتر پر دہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے اور کیس عدالت کے حوالے کردیا ہے۔
اسلامی اوقاف کا ادارہ حکومت اردن سے وابستہ واحد سرکاری ادارہ ہے جو فلسطین میں اسلامی مقدسات اور اوقاف کی نگرانی کرتاہے۔
اس ادارے کی ذمہ داری مسجد الاقصی کی بھی نگرانی کرناہے۔
بیت المقدس میں اسلامی اوقاف کے ادارے نے جو حکومت اردن سے وابستہ ہے جمعے کو ایک بیان جاری کرکے اپنے دفاتر کو بند کرنے پر مبنی صیہونی حکومت کے توہین آمیز اقدام کی مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ اس ادارے کو عدالت میں پیش کرنا پوری دنیا کے ایک ارب ستر کروڑ مسلمانوں کی توہین ہے۔
اسلامی اوقاف کے ادار ے نے باب الرحمہ کو مسجد الاقصی کا اٹوٹ حصہ قراردیا اور کہاکہ اس سلسلے میں صیہونی حکومت کا ہر قسم کا دعوی اور بیان غلط اور بے بنیاد ہے۔

ٹیگس