Nov ۱۹, ۲۰۲۵ ۱۶:۰۵ Asia/Tehran
  • ایران اور افغانستان کے درمیان 90 میلن ڈالر کا تجارتی معاہدہ

ایران اور افغانستان نے اپنے باہمی تجارتی تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے نوے ملین ڈالر کے معاہدے پر دسخط کئے ہیں۔

سحرنیوز/ایران: ارنا کی رپورٹ کے مطابق افغان ڈرائی فروٹ ایکسپورٹرز یونین نے اعلان کیا ہے کہ افغانستان، ایران، ازبکستان اور ہندوستان کے حکام کے درمیان ایک تجارتی اجلاس منعقد ہوا جس میں افغان فریق اور ایرانی شپنگ کمپنی کے درمیان نوّے ملین ڈالر کے معاہدے پر دستخط ہوئے۔

اس معاہدے کے مطابق افغانستان کا مال، اس کمپنی کے بحری جہازوں کے ذریعے بین الاقوامی منڈیوں تک منتقل کیا جائے گا۔

یہ معاہدہ ایسی حالت میں ہوا ہے کہ افغانستان، پاکستان کے ساتھ حالیہ کشیدگی کے بعد برآمداتی راستوں کو بڑھانے اور روایتی راستوں سے وابستگی کو کم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ایران، اپنے جغرافیائی اور سیاسی محل وقوع اور چابہار بندرگاہ اور بندر عباس جیسی اہم بندرگاہوں کا حامل ہونے کے پیش نظر، عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے کابل کے لئے ایک اہم آپشن بن گیا ہے۔

اس اجلاس میں ہندوستان اور ازبکستان کی موجودگی، خطے کے ممالک کے لیے ان ٹرانزٹ راستوں کی اسٹریٹیجک اہمیت کی بھی نشاندہی کرتی ہے۔

 

 

ٹیگس