Sep ۱۰, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۲ Asia/Tehran
  • اسلامی تعاون تنظیم کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر کی مذمت

اسلامی تعاون تنظیم نے مقبوضہ بیت المقدس میں مزید چار ہزار یہودی بستیوں کی تعمیر کے فیصلے کی مذمت کی ہے۔

فلسطین کے انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل یوسف العثیمین نے سنیچر کو ایک بیان میں کہا ہے کہ مقبوضہ زمینوں پر تعمیر ہونے والی تمام یہودی بستیاں بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی بنیاد پر غیرقانونی اور ناجائز ہیں۔
اسلامی تعاون تنظیم کے سیکریٹری جنرل نے الخلیل میں یہودی بستیوں کی تعمیر کے صیہونی حکومت کے فیصلے کو خطرناک اقدام قرار دیا اور کہا کہ ان اقدامات کا مقصد شہرالخلیل پر اسرائیلی پالیسیوں کو مسلط کرنا اور اس شہر کے قدیمی حصے کو یہودی رنگ دینا ہے۔
یوسف العثیمین نے کہا کہ صیہونی حکومت کی جانب سے یہودی بستیوں کی تعمیر ملت فلسطین کے حقوق کی کھلی پامالی اور بین الاقوامی قراردادوں کو خاطر میں نہ لانے کے ساتھ ہی خودمختار فلسطینی مملکت کی تشکیل کی راہ میں روکاوٹ ہے۔
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے تیئیس دسمبر دوہزار سولہ کو ایک قرار داد منظور کی تھی جس میں مقبوضہ فلسطین میں یہودی بستیوں کی تعمیر کو روکنے کا مطالبہ کیا گیا تاہم اسرائیل نے گذشتہ مہینوں میں مقبوضہ زمینوں پر یہودی بستیوں کی تعمیر کو توسیع دینے کا عمل تیز کر دیا ہے۔

ٹیگس