Sep ۱۱, ۲۰۱۷ ۱۲:۱۹ Asia/Tehran
  • شام: دیرالزور کا فوجی ہوائی اڈہ آزاد

شامی فوج اور وعوامی رضاکار فورسز نے ایک منفرد کارروائی کر کے دیرالزور کا اہم فوجی ہوائی اڈہ آزاد کرا لیا ہے۔

تسنیم خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق، شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف موثر کارروائی کرتے ہوئے دیرالزور کے آرمی ائیربیس کو داعش کے محاصرے سے آزاد کرالیا ہے۔ ہوائی اڈے کے محاصرے کو ختم کرنے سے پہلے شامی فورسز نے "تل عوش" نامی شہرکو بھی داعشی دہشت گردوں کے قبضے سے واپس لے لیا ۔

یہ فوجی ائیرپورٹ ایک سال پہلے امریکی ہوائی حملوں کے نتیجے میں داعش کے محاصرے میں آچکا تھا۔ شامی فوج اور عوامی رضاکار فورسز کی کارروائی کے نتیجے میں شہر میں داعش کے گرد گھیرا تنگ ہو گیا ہے اور داعشی دہشتگرد مکمل محاصرے میں آچکے ہیں۔

واضح رہے کہ فوجی ہوائی اڈہ ایک سال سے داعش کے محاصرے میں تھا۔ غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق دیرالزور کے محاصرے کا ختم ہونا شامی فوج کے "بحر تا نہر" فوجی آپریشن کی کامیاب پیشقدمی کا آئینہ دار ہے اوردیرالزور کے محاصرے کے خاتمے سے شامی اور عراقی بارڈر لائن محفوظ ہو جائے گا۔

ٹیگس