Sep ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۷:۴۹ Asia/Tehran
  • شام پر امریکی اتحاد کے حملے ، دسیوں عام شہری جاں بحق

داعش مخالف نام نہاد امریکی اتحاد کے حملوں کے نتیجے میں شام کے رقہ اوردیرالزور شہروں میں بیس سے زیادہ عام شہری جاں بحق ہوئے ہیں۔

ترند نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی اتحاد کے حملوں میں دیرالزور کے شمال میں گیارہ افراد اور رقہ کے قریب بھی تقریبا گیارہ افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔
مرنے والوں میں زیادہ تربچے اور عورتیں ہیں۔
اس رپروٹ کے مطابق امریکی اتحاد کی بمباری میں دونوں شہروں میں عمارتوں اور بنیادی تنصیبات کو بھی بھاری نقصانات پہنچے ہیں۔
ایئروارز نامی نگراں گروہ نےاعلان کیا ہے کہ دوہزار چودہ سے اب تک عراق و شام پر امریکی اتحاد کے حملوں میں تقریبا تین ہزار عام شہری مارے جا چکے ہیں۔
امریکہ حالیہ برسوں میں دہشتگردی کے خلاف جنگ کے بہانے شام و عراق میں عام شہریوں پر بمباری کرتا رہا ہے۔

ٹیگس