Nov ۰۵, ۲۰۲۵ ۱۴:۱۶ Asia/Tehran
  • پاکستان: قومی ایئر لائن کے انجینیروں کی ہڑتال آج دوسرے دن بھی جاری

اطلاعات کے مطابق پاکستان میں قومی ایئر لائن کے انجینیروں کی کل شروع ہونے والی ہڑتال آج دوسرے دن بھی جاری ہے۔

 سحرنیوز/پاکستان: پاکستان کے ابلاغیاتی ذرائع کی رپورٹ کے مطابق قومی ایئر لائن کے ایئر کرافٹ انجینیروں کی ہڑتال کے باعث آج بھی متعدد پروازین منسوخ کرنی پڑیں۔ اس رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے کے انجینیروں کی ہڑتال کے نتیجے میں اندرون ملک تقریباً چالیس پروازیں تاخیر کا شکار ہیں۔

پی آئی اے کی انتظامیہ نے گزشتہ روز اعلان کیا تھا کہ دیگر ایئر لائنوں کے ایئر کرافٹ انجینیروں کی خدمات حاصل کی جائيں گی اور فلائٹ آپریشن میں رکاوٹ پیدا نہیں ہونے دی جائے گی۔ پی آئی اے کی انتظامیہ نے اسی کے ساتھ اعلان کیا تھا کہ ہڑتال کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

تازہ رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ہڑتال پر جانے والے ایئر کرافٹ انجینیروں کے خلاف سخت کارروائی کے احکامات صادر کردیئے گئے ہیں۔

 

ٹیگس