Sep ۱۵, ۲۰۱۷ ۱۶:۱۶ Asia/Tehran
  • روہنگیا مسلمان، جسمانی و نفسیاتی تشدد سے بےحال

بنگلادیش میں امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ بہت سے روہنگیا پناہ گزیں، جسمانی تشدد کے ساتھ ہی نفسیاتی تکلیف و اذیت کا بھی شکار ہیں

 بنگلادیش میں سرگرم امدادی ٹیموں کا کہنا ہے کہ میانمار کی حکومت کے مظالم سے مجبور ہو کر بنگلادیش پہنچنے والے مسلمانوں کو جسمانی اور نفسیاتی تشدد سے پہنچنے والے گہرے زخم کے بھرنے کے لئے مزید حمایت و مدد کی ضرورت ہے- عالمی ریڈکراس کمیٹی نے بھی روہنگیا پناہ گزینوں کے لئے مزید نفسیاتی حمایت کی ضرورت پر تاکید کی ہے- درایں اثنا پریس ٹی وی کے نمائندے نے جمعرات کو ایک رپورٹ میں میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے حالات کو نہایت ابتر قرار دیا ہے- پریس ٹی وی کے نمائندے نے ایک محصور دیہات میں پہنچنے کے بعد بتایا ہے کہ حکومت میانمار نے روہنگیا مسلمانوں کو ابتدائی ترین انسانی حقوق سے بھی محروم کر رکھا ہے- میانمار کی فوج اور انتہاپسند بدھسٹوں کے ہاتھوں روہنگیا مسلمانوں کے قتل عام کی نئی لہر آنے کے بعد دنیا کے مختلف ملکوں کے عوام میں شدید غم و غصہ پایا جاتا ہے-

ٹیگس