Sep ۱۸, ۲۰۱۷ ۲۰:۲۲ Asia/Tehran
  • مسجدالاقصی پر صیہونیوں کی یلغار

دسیوں یہودی آباد کاروں نے ایک بار پھر مسجدالاقصی پر یلغار کر کے اس مقدس مقام کی توہین کی ہے۔

فلسطین انفارمیشن سینٹر کی رپورٹ کے مطابق ستر یہودی آبادکار پیر کو اسرائیلی فوجیوں کی مدد سے باب المغاربہ کی جانب سے کئی گروہوں کی شکل میں مسجد الاقصی میں گھس گئے اور اس کی اہانت کی۔
صیہونی آبادکاروں نے مسجد الاقصی میں داخل ہونے کے بعد قبلہ اول کے مختلف حصوں میں گشت کیا جبکہ کچھ صیہونیوں نے تلمودی کے مراسم انجام دیئے۔
صیہونی آباد کار مسجدالاقصی کا اسلامی و عیسائی تشخص پامال کر کے اسے صیہونی علامت میں تبدیل کرنا چاہتے ہیں۔

ٹیگس