Sep ۱۹, ۲۰۱۷ ۱۶:۲۷ Asia/Tehran
  • عراقی کردستان کے علیحدگی کے لئے ریفرنڈم پر عراقی صدر اور اسپیکر کا انتباہ

عراق کے صدر فواد معصوم اور پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے کردستان کے علاقے میں علیحدگی کے لئے ہونے والے مجوزہ ریفرنڈم کے خطرناک نتائج کی بابت خبردار کیا ہے

السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے صدر فواد معصوم اور عراقی پارلیمنٹ کے اسپیکر سلیم الجبوری نے عراقی کردستان کی علیحدگی کے بارے میں اس علاقے کی مقامی انتظامیہ کی جانب سے ریفرنڈم کرانے کے اعلان کا جائزہ لیا - عراق کے ان دونوں رہنماؤں نے عراق کے اعلی اداروں کے درمیان تعاون اور تقویت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ اعلی اداروں کے درمیان باہمی تعاون سے ماحول کو بہتر اور ان بحرانوں کو قابو کرنے میں مدد ملے گی جن کی وجہ سے سیاسی عمل کی پیشرفت میں رکاوٹیں کھڑی ہوتی ہیں - عراقی صدر نے کہا کہ مختلف گروہوں کو اس بات پر مائل کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ تعمیری مذاکرات کریں اور ایسی کشیدگی پیدا کرنے سے اجتناب کریں جن سے موجودہ بحران مزید پیچیدہ ہوسکتا ہو -

ٹیگس