Feb ۰۷, ۲۰۲۲ ۱۹:۲۸ Asia/Tehran
  • عراق کی تہران ریاض تعلقات کی بحالی کے لئے بھرپور کوشش پر تاکید

عراقی وزیرخارجہ نے کہا ہے کہ وہ تہران - ریاض کے درمیان تعلقات بحال کرنے کے لئے اس ملک سے اپنے بھرپور روابط کا استعمال کریں گے ۔

ارنا کی رپورٹ کے مطابق عراق کے وزیرخارجہ فواد حسین نے کہا کہ وہ کوشش کریں گے کہ تہران و ریاض کے درمیان مفاہمت پیدا کرنے کے لئے سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کی تمام صلاحیتوں سے استفادہ کریں۔

عراقی وزیرخارجہ نے سعودی عرب کے وزیرخارجہ فیصل بن فرحان سے ٹیلی فونی رابطے میں عراق کی میزبانی میں ایران و سعودی عرب کے درمیان پانچویں دور کے مذاکرات میں تاخیرکی وجوہات کے بارے میں بات چیت کی۔

عراقی وزیرخارجہ فواد حسین نے اس ٹیلی فونی رابطے میں تاکید کے ساتھ کہا کہ عراقی حکومت پوری سنجیدگی سے کوشش کرے گی اور تہران اور ریاض کے درمیان مفاہمت کا مناسب موقع پیدا کرنے کے لئے سعودی عرب کے ساتھ اپنے تعلقات کی تمام صلاحتیوں سے استفادہ کرے گی۔

عراقی و سعودی وزرائے خارجہ نے باہمی تعلقات اور بین الاقوامی اداروں میں دونوں ملکوں کے امیدواروں کی حمایت کے سلسلے میں مشترکہ تعاون و یکجہتی کے سلسلے میں بھی گفتگو کی۔

فواد حسین اور فیصل بن فرحان نے علاقے سےخطرات دور کرنے اور پائیدار امن کے قیام کی راہوں کے حصول کی ضرورت کے بارے میں بھی تبادلہ خیال کیا۔

ہمارا فیس بک پیج لائک کریں 

ہمیں انسٹاگرام پر فالو کریں 

ہمیں ٹویٹر پر فالو کریں 

ٹیگس