Sep ۲۰, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۶ Asia/Tehran
  • کوہستان شہر کے کئی علاقوں پر طالبان کا قبضہ

افغان ذرائع کا کہنا ہے کہ کوہستان نامی شہر کے کئی علاقوں پر طالبان نے قبضہ کرلیا ہے۔

افغانستان کے صوبے فاریاب کے علاقے کوہستان میں طالبان نے حملہ کرکے متعدد چوکیوں پر قبضہ کرلیا ہے۔

صوبہ فاریاب کے ذرائع کا کہنا ہے کہ طالبان نے کوہستان شہر کی تین اہم چیک پوسٹوں پر قبضہ کرکے حکومتی فورسز کو بے دخل کردیا ہے۔

فاریاب صوبے میں طالبان کے خلاف عوامی فورسز کے کمانڈر غیب‌الله میرزاد کا کہنا ہے کہ طالبان سے وابستہ مسلح افراد کے ایک گروہ نے گزشتہ رات کوہستان شہر کے مختلف علاقوں پر حملہ کرکے بندربازار سمیت اہم چوکیوں پر قبضہ کر لیا۔

سابق فاریاب صوبائی کونسل کے نائب محب‌الله میرزاد کا کہنا ہے کہ لولاش اور بندر اس شہر کے دو اسٹریٹیجک علاقے ہیں اور ان علاقوں پر قبضے کا مطلب یہ ہے کہ اب یہاں حکومت کی رٹ ختم ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ مہینے طالبان نے حملہ کرکے اسی صوبے کے بلچراغ اور دولت آباد نامی شہروں پر قبضہ کیا تھا۔

اور امریکہ سمیت نیٹو فورسز جو اس ملک میں امن و امان کی بحالی اور طالبان کے خاتمے کے لئے گزشتہ کئی برسوں سے اس ملک میں غیر قانونی طور پر تعینات ہیں تماشائی بنی ہوئی ہیں۔

 

ٹیگس