Sep ۲۰, ۲۰۱۷ ۲۱:۱۹ Asia/Tehran
  • دیرالزور میں ایران کی انسان دوستانہ امداد پہنچ گئی

شام کے صوبہ دیرالزور میں مقامی باشندوں کے لئے ایران کی انسان دوستانہ امداد پہنچ گئی ہے

المیادین ٹیلی ویژن چینل کی رپورٹ کے مطابق ایک ہزار ٹن پر مشتمل ایران کی انسان دوستانہ امدادی کھیپ میں اشیائےخوراک دوائیں اور طبی ساز و سامان شامل ہیں یہ امدادی اشیا براہ راست طور پر دیرالزور میں عام شہریوں میں تقسیم کی جائیں گی - یہ پہلی غیر ملکی امداد ہے جو زمینی راستے سے دیرالزور کے شہریوں تک پہنچی ہے - تیل سے مالا مال شام کا شہر دیرالزور چودہ جولائی دوہزار چودہ سے پانچ ستمبر دوہزار سترہ تک داعش کے محاصرے میں تھا اور اس شہر کے باشندوں کو صرف ہوائی راستوں سے ہی مدد پہنچائی جارہی تھیں -

ٹیگس