Jan ۱۴, ۲۰۲۶ ۱۳:۳۴ Asia/Tehran
  • غزہ میں جنگ بندی کی خلاف ورزی کی وجہ سے 100 سے زیادہ بچّے شہید: یونیسیف

اقوام متحدہ کے بچوں سے متعلق ادارے "یونیسیف" نے کہا ہے کہ غزہ پٹی میں غاصب اسرائیلی حکومت کے ذریعہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کی وجہ سے 100 سے زیادہ بچے شہید ہوچکے ہیں۔

سحرنیوز/عالم اسلام: فلسطینی ذرائع ابلاغ کے حوالے سے ارنا کی رپورٹ کے مطابق یونیسیف نے غزہ پٹی میں غاصب اسرائیلی حکومت کے ذریعہ جنگ بندی کی خلاف ورزی اور اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ اور ہوائی حملوں کے نتیجے میں 100 سے زیادہ بچوں کی شہادت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے غزہ میں بچوں کے قتل عام کو فوری طور پر روکے جانے کا مطالبہ کیا ہے۔

یونیسیف نے غزہ پٹی میں بدتر ہوتے انسانی حالات کی بابت خبردار کیا اور گزشتہ چند دن میں شدید سردی کی وجہ سے 6 بچوں کی شہادت اور پناہ گاہوں کی شدید قلت کا ذکر کیا۔

انسان دوستانہ کارروائیوں میں غاصب اسرائیلی حکومت کی رخنہ اندازی اور اس کے ذریعہ بین الاقوامی قوانین کی خلاف ورزی کی وجہ سے غزہ میں عام شہریوں کے لئے انسان دوستانہ امداد رسانی کو یقنینی بنائے جانے کی سخت ضرورت ہے۔

ہمیں فالو کریں: 

Follow us: FacebookXinstagram, tiktok  whatsapp channel

یونیسیف نے کہا کہ غزہ پٹی میں بھوک کا عالم بدستور جاری ہے اور بچے خوف و وحشت میں زندگی گزار رہے ہیں نیز جنگ کی وجہ سے پیدا ہونے والے نفسیاتی مسائل کا علاج موجودہ حالات کی بنا پر بہت مشکل ہوگیا ہے۔

 

ٹیگس