Sep ۲۱, ۲۰۱۷ ۱۶:۰۶ Asia/Tehran
  • عراقی کردستان میں ریفرنڈم کی مخالفت کا اعلان

اسلامی جمہوریہ ایران، عراق اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے نیویارک میں ایک مشترکہ بیان جاری کرکے عراقی کردستان کے علاقے میں علیحدگی کے لئے مجوزہ ریفرنڈم کی مخالفت کا اعلان کیا ہے۔

ایران، عراق اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے اپنے مشترکہ بیان میں عراق کی ارضی سالمیت اور سیاسی وفاق کے تحفظ کی ضرورت پر زوردیتے ہوئے عراقی کردستان کی عراق سے علیحدگی کے لئے مجوزہ ریفرنڈم کی کھل کر مخالفت کی ہے۔
ایران، عراق اور ترکی کے وزرائے خارجہ نے اقوام متحدہ میں سہ فریقی اجلاس میں علاقے کے مسائل خاص طور پر عراقی کردستان میں مجوزہ ریفرنڈم کا جائزہ لیا۔
ایران کے وزیرخارجہ محمد جواد ظریف، ترکی کےوزیرخارجہ مولود چاؤش اوغلو اور عراق کے وزیرخارجہ ابراہیم جعفری نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ عراقی کردستان میں علیحدگی کے ریفرنڈم کے منصوبے نے داعش کے خلاف جنگ میں عراق کو نصیب ہونےوالی سبھی کامیابیوں کو خطرے سے دوچار کردیا ہے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ  اس منصوبے نے علاقے میں ایک ایسا نیا تنازعہ کھڑا کردیا ہے جس کو کنٹرول کرنا آسان نہیں ہوگا۔

ٹیگس