بنگلا دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد 4 لاکھ
بنگلا دیش میں روہنگیا پناہ گزینوں کی تعداد 4لاکھ 30 ہزارہو گئی ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق اقوام متحدہ کے دفتر کا کہنا ہے کہ انٹر سیکٹر کوآرڈی نیشن گروپ کے اعداد و شمار کے مطابق میانمار میں تشدد کی وجہ سے نقل مکانی کر کے بنگلا دیش پہنچنے والےروہنگیا مسلم پناہ گزینوں کی تعداد چارلاکھ 30 ہزارہو گئی ہے اور اس میں مزید اضافے کا امکان نہیں ہے۔ اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل نے کہا ہے کہ میانمار کی وزیرخارجہ اور حکومت کی مشیر اعلی کو روہنگیا مسلمانوں کے خلاف فوج کے آپریشن کو فورا روکنا چاہئے۔
اس سے قبل اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انٹونیو گوترش نےمیانمار کی حکومت سے مسلمانوں کے خلاف تشدد کو روکنے کا مطالبہ کیا تھا۔ واضح رہے کہ بنگلادیش میں روہنگیا مسلمانوں کی حالت نہایت ابتر ہےاور سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ان کے پاس نہ تو رہنے کے لئے کوئی جگہ ہے اور نہ ہی کھانے پینے کا کوئی سامان ہے۔