Sep ۲۵, ۲۰۱۷ ۱۱:۳۸ Asia/Tehran
  • ایران اور خطے کے ممالک کے تعلقات اہمیت کے حامل

عمان نے کہا ہے کہ ایران اور خطے کے درمیان دوستانہ تعلقات عمان کیلئے اہمیت کے حامل ہیں۔

    سلطنت عمان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور یوسف بن علوی نے گزشتہ روز نیو یارک میں ایران، عمان اور ہندوستان کے سہ فریقی اجلاس کے موقع پر ارنا کے نمائندے کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے ایران کے ساتھ تعلقات کے فروغ پرتاکید کی اورکہا کہ مسقط، تہران سمیت خطے کے ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات کو بڑی اہمیت دیتی ہے۔

انہوں نے جوہری معاہدے کے نفاذ کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ہم اس بات پر پختہ یقین رکھتے ہیں کہ اس جوہری کامیابی کا تحفظ کیا جانا چاہیے۔

عمان کے وزیر مملکت برائے خارجہ امور نے کہا کہ اس سہ فریقی اجلاس میں ایران، عمان اور ہندوستان کے درمیان کثیرالجہتی تعلقات سمیت ایرانی گیس کے شعبے میں سرمایہ کاری کے لیے باہمی تعاون کو مزید بڑھانے پر بات چیت کی گئی اوراقتصادی اور تجارتی شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے مختلف طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

ٹیگس