مقبوضہ بیت المقدس میں 3 صیہونی ہلاک
Sep ۲۶, ۲۰۱۷ ۱۱:۲۰ Asia/Tehran
مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی کے حملے میں 3 صیہونی ہلاک ہو گئے۔
المیادین کی رپورٹ کے مطابق آج صبح مقبوضہ بیت المقدس میں ایک فلسطینی نے فائرنگ کر کے 3 صیہونیوں کو ہلاک کر دیا۔ ہونے والی فائرنگ سے ایک صیہونی زخمی بھی ہو گیا۔
موصولہ رپورٹوں کے مطابق صیہونیوں کو فائرنگ کا نشانہ بنانے والا فلسطینی اسرائیلی فوج کی فائرنگ سے شہید ہو گیا۔
17 جولائی کو مقبوضہ بیت المقدس میں 3 فلسطینیوں اور اسرائیلی فوجیوں کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں 2 اسرائیلی فوجی ہلاک اور یہ تینوں فلسطینی شہید ہو گئے تھے۔
واضح رہے کہ مقبوضہ بیت المقدس اور مسجد الاقصی اکتوبر 2015 میں انتفاضہ تحریک شروع ہونے کے بعد سے صیہونیوں کے حملوں اور اسرائیلی فوجیوں اور فلسطینیوں کے مابین جنگ کے میدان میں بدل گیا ہے۔ اوراس وقت سے اب تک صیہونیوں کے ہاتھوں 380 فلسطینی شہید ہو گئے ہیں۔