Oct ۰۱, ۲۰۱۷ ۱۴:۴۸ Asia/Tehran
  • ہم تفرقہ انگیزی اور علیحدگی پسندی کے مخالف ہیں : حیدرالعبادی

عراقی وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم تفرقہ انگیز اور علیحدگی پسندانہ مطالبات کے مخالف ہیں۔

عراقی وزیراعظم حیدرالعبادی نے شب عاشور کی مناسبت سے اپنے خطاب میں عراق میں عیسائیوں، عربوں، کردوں، ترکمن سمیت دیگر تمام قوموں و نسلوں کے درمیان اتحاد کے تحفظ کی ضرورت پر تاکید کرتے ہوئے کہا کہ عراقی حکومت ہر طرح کی تفرقہ انگیزی اور علیحدگی پسندانہ مطالبات نیز ان لوگوں کی سخت مخالف ہے جو ملت عراق کے اتحاد و یکجہتی کو تار تار کرنا چاہتے ہیں۔
عراقی وزیراعظم نے تاکید کے ساتھ کہا کہ عراق کی مرکزی حکومت کرد بھائیوں کی عزت و احترام، مفادات اور امن و سیکورٹی کے تحفظ پر تاکید کرتی ہے۔
عراقی وزیراعظم نے کہا کہ عراقی مجاہدین نے چاہے وہ عرب ہوں یا کرد یا دیگرنسلوں سے تعلق رکھتے ہوں، متحدہ عراق کے پرچم تلے متعدد کامیابیاں حاصل کی ہیں۔
عراقی وزیراعظم نے کہا کہ عراقیوں نے دہشتگردی کے مقابلے میں کامیابی حاصل کی اور عراقی عوام کی طاقت کاسرچشمہ مختلف ادیان و مذاہب اور نسلیں ہیں۔

ٹیگس