Oct ۰۶, ۲۰۱۷ ۱۸:۰۹ Asia/Tehran
  • سابق عراقی صدر سلیمانیہ میں سپرد خاک

عراق کے سابق صدر اور کرد رہنما جلال طالبان کو سلیمانیہ شہر میں سپرد خاک کردیا گیا۔

ہمارے نمائندے کے مطابق عراق کے سابق صدر جلال طالبانی کی آخری رسومات میں عراقی وزیر اعظم کے نمائندے کی حثیت سے وزیر داخلہ قاسم الاعرجی شریک ہوئے۔ عراقی صدر فواد معصوم، حمکران اتحاد کے سربراہ سید عمار حکیم کے علاوہ ایران کے وزیر خارجہ کی قیادت میں ایک اعلی سطحی وفد نے بھی سابق عراقی صدر کی آخری رسومات میں شرکت کی۔ایران کے وزیر خارجہ محمد جواد ظریف جمعے کی صبح ایک اعلی رتبہ وفد کے ہمراہ سلیمانیہ پہنچے تھے جہاں ایئر پورٹ پر کردستان ریجن کے وزیراعظم نیچروان بارزانی نے ان کا خیر مقدم کیا۔قابل ذکر ہے کہ مام جلال کا لقب پانے والے جلال طالبانی انیس سو تینتیس میں عراق کے شہر اربیل کے نواحی علاقے میں پیدا ہوئے۔انہیں صدام کی آمریت کے خاتمے کے دوسال بعد عراق کا پہلا غیر عرب جمہوری صدر منتخب کیا گیا تھا۔ جلال طالبانی نے صدام کی آمرانہ حکومت کے خلاف طویل جدوجہد اور عراق میں جمہوریت کے قیام اور قومی یکجہتی کے تحفظ میں اہم کردار کیا۔ جلال طالبانی طویل بیماری میں مبتلا رہنے کے بعد منگل کے روز چوراسی برس کی عمر میں انتقال کرگئے تھے۔

ٹیگس