Oct ۱۴, ۲۰۱۷ ۱۴:۲۹ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی ٹھکانے پر بیلسٹک میزائل سے حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے سعودی عرب کے جنوب مغربی سرحدی علاقے جیزان میں سعودی فوجی اڈے پر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

یمن کی وزارت دفاع نے اعلان کیا ہے کہ یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے ہفتے کو جیزان میں سعودی فوجی ٹھکانے پر قاہر بیلسٹک میزائل سے حملہ کیا جو اپنے صحیح نشانے پر لگا۔ خبروں میں کہا گیا ہے کہ قاہر بیلسٹک میزائل خود یمنی فوج نے تیار کیا ہے جو چار سو کلومیٹر کے فاصلے تک مار کرسکتا ہے۔
یمنی فوج اور عوامی رضاکارفورس نے جمعے اور ہفتے کی درمیانی رات بھی یمن کے شمال مغربی صوبہ حجہ کے میدی صحرائی علاقے میں معزول صدر منصورہادی کے پٹھوؤں کے ٹھکانے پر حملہ کیا ہے۔
اس درمیان ترکی کی خبررساں ایجنسی اناتولی نے خبردی ہے کہ یمن کے مغربی صوبے مارب کے صرواح شہر میں بھی سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں کے ٹھکانوں پر یمنی فوج نے حملہ کیاتھا جس میں کم سے کم دس غاصب فوجی ہلاک ہوگئے تھے۔

ٹیگس