Mar ۰۵, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۵ Asia/Tehran
  • سعودی عرب پر بیلسٹیک میزائل سے حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس نے سعودی اتحاد کی وحشیانہ جارحیت کے جواب میں جنوبی سعودی عرب کے علاقے جیزان میں بیلسٹیک میزائل سے حملہ کیا ہے۔

الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب نے میزائلی حملے کی تصدیق کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یمن کے میزائل کو تباہ کردیا گیا ہے۔  مقامی ذرائع کا کہنا ہے کہ جیزان میں شدید دھماکے کی آواز سنائی دی۔ ابھی تک اس حملے کی مزید تفصیلات سامنےنہیں آئیں۔

واضح رہے کہ سعودی عرب نے امریکہ اور اسرائیل کی حمایت سے اور اتحادی ملکوں کے ساتھ مل کر چھبیس مارچ دو ہزار پندرہ سے یمن پر وحشیانہ جارحیتوں کا سلسلہ شروع کر رکھا ہے۔ اس دوران سعودی حملوں میں دسیوں ہزار یمنی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں جبکہ دسیوں لاکھ یمنی باشندے اپنے گھر بار چھوڑنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

ٹیگس