Apr ۰۹, ۲۰۲۱ ۰۹:۰۹ Asia/Tehran
  • سعودی فوجی ہوائی اڈے پر یمن کا ڈرون حملہ

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کے جوانوں نے جنوبی سعودی عرب میں واقع جیزان ایئر بیس کو ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔

المسیرہ ٹیلی ویژن کے مطابق یمن کی مسلح افواج کے ترجمان یحی السریع نے بتایا ہے کہ یمنی فوج کے ڈرون  طیاروں نے جمعے کو علی الصبح ،جنوبی سعودی عرب میں واقع جیزان ایئر بیس پر حملے کیے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ اس آپریشن میں اندرون ملک تیار کیے جانے والے قاصف نامی ڈرون کے ذریعے جیزاں ایئر بیس پر واقع سعودی فیضائیہ  کے شیلٹروں کو نشانہ بنایا گیا۔

سعودی ذرائع نے بھی حملے کی تصدیق کی ہے تاہم دعوی کیا ہے کہ یمنی فوج کے ایک ڈرون طیارے کو فضا ہی میں نشانہ بنا کر تباہ کردیا ہے۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکا فورس کے جوانوں نے جمعرات کو بھی سعودی عرب کے شہر مشیط خمیس میں واقع ملک خالد ایئر بیس کو ڈرون اور میزائل سے نشانہ بنایا تھا۔

یمنی فوج اور عوامی رضاکار فورس کی جانب سے بارہا اعلان کیا گیا ہے کہ جب تک سعودی اتحاد کی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے سعودی عرب کے مختلف علاقوں میں فوجی اہداف بھی جوابی حملوں کا نشانہ بنتے رہیں گے۔

ٹیگس