عدن میں سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجیوں کے درمیان لڑائی
یمن کے جنوبی شہر عدن میں متحدہ عرب امارات اور سعودی عرب کے اتحادی فوجیوں نے ایک دوسرے پر شدید حملہ کیا ہے۔
ایک ایسے وقت جب عدن سے برطانوی سامراج کے انخلا کی چوّنویں سالگرہ کی مناسبت سے جشن آزادی کی تیاریاں ہورہی تھیں عدن کے علاقے صلاح الدین میں سعودی اتحاد میں شامل متحدہ عرب کی فوج اور دیگر اتحادی فوجیوں کے درمیان شدید لڑائی ہوئی ہے۔
یمن کے جنوبی صوبوں خاص طور پر عدن میں سعودی عرب اورمتحدہ عرب امارات کے اتحادی فوجیوں کے درمیان اکثر و بیشتر جھڑپیں ہوتی رہتی ہیں اور دونوں فریقوں کی کوشش ہے کہ وہ مقابل فریق کو دیوار سے لگادے اور یہ ظاہر کرے کہ عدن پر اس کا کنٹرول ہے۔
شمالی یمن میں سعودی عرب کی شکست کے بعد ریاض نے یمن کو دوحصوں میں تقسیم کرنے پر مبنی متحدہ عرب امارات کے ساتھ سمجھوتے کو ختم کردیا ہے اور منصورہادی کو اس بات پر مجبور کررہا ہے کہ وہ اپنی ٹیم سے ایسے یمنی عہدیداروں کو نکال دیں جنھیں متحدہ عرب امارات کی حمایت حاصل ہے۔